Definitive Treatment for Problems and Diseases

 

By

 

Maulana Muhib Ullah

سخت بیماریوں اور مصائب کا یقینی علاج

اکثر لوگ بہت سی مصیبتوں و پریشانیوں میں مبتلا ہیں مثلأ
۱۔ سکون نہ ہونا یا پریشان رہنا
۲۔ بلڈ پریشر، دل کی بیماریوں اور بہت سے دوسرے امراض میں مبتلا ہونا
۳۔ رزق کی تنگی ہونا
۴۔ کاروبار میں مشکلات اور مصائب کا پیش آنا
۵۔ نکاح نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہونا، مرد ہو یا عورت
۶۔ قرض کی وجہ سے پریشان ہونا [اس پر ہو یا اس کا دوسروں پر]
۷۔کاروبار یا پڑھائ میں دل نہ لگنا
۸۔ غصہ کا غلبہ ہونا
۹۔ ماں، باپ، بھائ، عزیز و اقارب وغیرہ سے نفرت ہونا
۱۰۔ گناہوں سے نفرت نہ ہونا
۱۱۔ دین کی طرف رغبت نہ ہونا
۱۲۔ جادو یا نظر بد کا اندیشہ ہونا
۱۳۔ غلط ماحول سے پریشان ہونا
۱۴۔ دین میں سکون و نورانیت نہ ہونا
۱۵۔ شیطانی وساوس اور غیر مفید خیالات زندگی سے اتنا بیزار ہونا کہ خودکشی کی طرف طبیعت مائل ہونا وغیرہ وغیرہ
اس کا اکسیر اور مجرب علاج یہ ہے۔

لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ

"نہیں ہے طاقت گناہوں سے بچنے کی لیکن اﷲ کی حفاظت سے اور نہیں ہے قوت اﷲ کی اطاعت کی مگر اﷲ کی مدد سے"


۱۔ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ

لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ

ننانوے آفات کیلیے علاج ہے۔ جس میں سب سے چھوٹی آفت پریشانی ہے ۔ مشکوۃ شریف صفحہ ۲۰۲۔


۲۔ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب بندہ

لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ

پڑھتا ہے تو اﷲ تعالی اس کے جواب میں فرماتا ہےکہ وہ تابعدار بن گیا اور اپنا کام اﷲ کے سپرد کر دیا۔ ۔ مشکوۃ شریف صفحہ ۲۰۲


۳۔ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ

لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ


جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے مشکوۃ شریف صفحہ ۲۰۱ ۔ گناہ سے پرہیز اور عبادت کرنا جنت کے خزانوں میں سے ہے اور

لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ

کے بکثرت پڑھنے سے گناہوں سے بچنے اور عبادت کرنے کی توفیق مل جاتی ہے۔

۴۔ عوف بن مالک اشجعی رضی اﷲ تعالی عنہ نے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا کہ میں دو مصیبتوں میں مبتلا ہوں ہوں، ایک میرا لڑکا کفار نے اغوا کیا ہے اور دوسرا رزق کی بہت زیادہ تنگی ہے۔ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے دو وصیتیں فرمائیں۔ ایک تقوی اختیار کرو دوسرا

لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ

کثرت سے [۵۰۰ مرتبہ] پڑھا کرو۔ انھوں نے دونوں کام شروع کئے۔ وہ اپنے گھر ہی میں تھے کہ ان کا لڑکا واپس آ گیا اور اپنے ساتھ سو اونٹ بھی لے کر آیا۔ اس طرح دونوں مصیبتیں ختم ہو گئیں۔ معارف القرآن صفحہ ۴۸۸ جلد ۸
بندہ ناچیز کا مشورہ ہے کہ زبان پر دنیا کا ذکر بہت کیا ہے۔ دنیا کے کاموں کو وقت بہت دیا ہے۔ خواہشات میں اپنے آپ کو بوڑھا کر لیا ہے۔ آج

لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ

پڑھنے کے لئے ۴۱ دن تک ۲۴ گھنٹوں میں سے ۲۰، ۳۰ منٹ فارغ کر لیں پھر آپ کو پتہ چل جائے گا کہ میں نے اﷲ تعالی کے ذکر سے کیوں غفلت کی۔ دنیا کے کاموں کو کام سمجھتا تھا ذکر الہی کو کام نہیں سمجھا۔ ان کے لیے وقت ملتا تھا ذکر کے لیے وقت نہیں ملتا تھا۔ ۴۱ دن کے بعد آپ ذاکر بن جاؤ گئے انشاء اللہ ۔ اللہ نے کسی عمل کے بارے میں کثرت سے کرنے کا حکم نہیں دیا لیکن ذکر کے بارے میں اللہ تعالی نے فرمایا ہے۔ [احزاب – ۴۱]

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللَّهَ ذِكْرًا كَثِيرًا

 

یعنی اللہ کا ذکر کثرت سے کیا کرو۔
تھوڑا ذکر کرنا منافق کی علامت ہے۔ اللہ تعالی نے فرمایا [النساء ۱۴۲]

 

وَلَا يَذْكُرُونَ اللَّهَ إِلَّا قَلِيلًا

 

یعنی منافقین ذکر کم کرتے ہیں۔ موت آنے سے پہلے اس بارے میں سوچ لینے سے اپنا ہی فائدہ ہے۔ اللہ ذکر کثیر کرنے کی توفیق نصیب کرے۔


پڑھنے کا طریقہ:


لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ

روزانہ ۵۰۰ مرتبہ پڑھیں۔ اور اس کے اول ۱۰۰ مرتبہ اور آخر ۱۰۰ مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ اگر مشکل ہو تو درود شریف اول و آخر پانچ پانچ مرتبہ بھی کافی ہے۔ درود شریف جو بھی یاد ہو پڑھ لیں یا یہ درود شریف پڑھو اللھم صلی علی سیدنا محمد و علی ال سیدنا محمد و بارک و سلم علیہ۔ یہ عمل ۴۱ دن بلا ناغہ کرنا ہے۔ اگر کسی دن ناغہ ہو جائے تو دوسرے دن ڈبل پڑھے۔ ایک نشست میں زیادہ بہتر ہے مگر ضروری نہیں۔ عورت ماہواری کے ایام میں بھی پڑھ سکتی ہے۔ اس کے بعد اگر اس کلام کی برکت سے اپنے حاجات کیلیے دعا کرے تو زیادہ بہتر ہے۔ جب ۴۱ دن پورے ہو جائیں اور بہت زیادہ دینی اور دنیاوی فائدہ محسوس ہو تو اپنے شرعی پیر سے اجازت لے کر اسے مستقل پڑھا کرے۔ آپ اسے باآسانی ۱۵ سے ۲۰ منٹ میں پڑھ سکتے ہیں۔ اگر اپنا مرشد نہ ہو تو شیخ المشائخ امام وقت خواجہ خواجگان حضرت مولانا خان محمد صاحب رحمتہ اللہ علیہ کندیاں شریف والے کے خلیفہ [حضرت مولانا] محب اللہ عفی عنہ بلوچستان لورالائ والے سے موبائل نمبر

0333 3807 299

 

0302 3807 299

 

یا فون نمبر

0824 411082

پر اجازت کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔
اللہ تعالی ہم سب کو اپنا کامل تعلق نصیب کرے۔ [آمین]
مدرسہ عربیہ سراجیہ سعدیہ
نزد کمشنری لورالائ
بلوچستان
پاکستان
DCO/Commissionar Office, Loralai, Balochistan, Pakistan on Google Map