مدرسہ عربیہ سراجیہ سعدیہ


یہ قبہ والی مسجد اور مدرسہ سراجیہ سعدیہ کچی اینٹوں سے تیار ہوا ہے ۔ مسجد کے نیچے دس زیر زمین کمرے اور ایک بڑا ہال ہے جس میں 100 طلباء رہائش کر سکتے ہیں۔ تعمیرات کا کام جاری ہے ۔ مدرسہ میں شعبہ حفظ، شعبہ کتب اور شعبہ بنات ہے جس میں چار سو کے قریب طلباء طالبات زیر تعلیم ہیں۔


اللہ تعالیٰ تمہاری زکوۃٰ ، خیرات اور صدقات وغیرہ کا محتاج نہیں ہے بلکہ تم مدارس اور غریبوں کو زکوۃ ، صدقات دینے میں محتاج ہو جیسے کہ تم اپنے خالق کو راضی کرنے کے لئے اور اپنی آخر ت بنانے کے لئے نماز، روزہ، حج وغیرہ کے محتاج ہو۔ مدارس کی خدمت دین کی حفاظت ، رضائے الہٰی اور نجات کا ذریعہ ہے ۔ دین کی حفاظت کے لئے جان ، مال ، وقت اورضرورت پڑنے پر سردینا بھی ضروری ہے ۔ اسی وجہ سے بندہ ناچیز محب اللہ عفی عنہ مدرسہ کی خدمت کرتا ہے اور آپ کو تعاون کی ترغیب دیتا ہے ۔ اگر آپ تعاون نہ کریں تب بھی مدرسہ کے انتظامات تو اللہ پاک چلا دیں گے ، مگر آپ کا فائدہ ہے کہ آپ اس کام میں حصہ لیں کیونکہ حدیث شریف میں ہے کہ عالم بن یا طالب علم بن یا ان کا خادم بن چوتھا نہ بن ہلاک ہو جائیگا۔ لہٰذا آپ سے درخواست ہے کہ ماہانہ ، سالانہ مقرر کر کے یا بغیر مقرر کئے زکوٰۃ ، صدقات اکاونٹ نمبر


14560018916903


بنام محب اللہ ، حبیب بنک لمٹیڈ لورالائی یا مدرسہ کے پتہ پر منی آرڈر کروائیں یا دوسروں کو ترغیب دیں آپ کو رقم کے خرچ کی تفصیل بھی بتائی جاسکتی ہے نیز مدرسہ سرکاری امداد نہیں لیتا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے دربار میں قبول فرمائے اور اجر عظیم نصیب فرمائے۔ آمین



Madrassah-Arabia-Sirajia-Saadia