خانقاہ سراجیہ سعدیہ نقشبندیہ

حضرت خواجہ خان محمد صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی حیات مبارکہ میں مولانا محب اللہ صاحب مدظلہ بیعت نہ فرماتے تھے اور مدرسہ عربیہ سراجیہ سعدیہ کی شب و روز خدمت میں لگے رہتے۔ حضرت خواجہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی وفات کے کچھ عرصہ بعد تک بھی مولانا نے بیعت نہ فرمائ،  پھر بیعت فرمانا شروع کر دی اور ساتھ ہی ساتھ مریدین کے تزکیہ نفس کے واسطہ نزد کمشنری لورالائ میں "خانقاہ سراجیہ سعدیہ نقشبندیہ" کی بنیاد رکھی اور جو اللہ تعالی کے فضل و کرم سے آنے والے مریدین کے لیے نعمت عظمی ہے۔ خانقاہ میں ذکر اللہ اور مراقبات کی ترتیب اللہ تعالی کے فضل و کرم سے چل رہی ہے۔ نیز آنے والے مریدین کے کھانے اور رہائش کا انتظام بھی ہے۔ اللہ تعالی توفیق آسانی اور قبولیت نصیب فرمائے۔ آمین

Khanqah-Sirajia-Saadia-Naqshbandia